اپنے بچوں کو خوش رکھنے کے طریقے



How to make your kids happy in urdu
Happy Child  Tips
 ہر والدین کی کوشش ہوتی ہے کہ وہ اپنے بچوں کو خوش رکھیں۔ کیونکہ نا خوش بجے بہت جلد ڈپریشن کا شکار ہو جاتے ہیں۔ اس وجہ سے ان کی تعلیمی اور جسمانی صحت پر برے اثرات مرتب ہونا شروع ہو جاتے ہیں۔جبکہ خوش رہتے والے بچے ہمیشہ تعلیمی اور غیر تعلیمی سرگرمیوں میں اچھی کارگردگی کا مظاہرہ کرتے ہیں۔ اجکل مصروفیات، مالی وسائل اور ذہنی باؤ کی وجہ سے بـچوں کی خواہشات کو پورا کرنا اور انکو وقت دینا مشکل ہو گیا ہے۔اس لئے اس مضمون میں کچھ ایسے طریقے بیان کبے جا رہے ہیں جن پر عمل کر کہ والدین بچوں کو خوش رکھ سکتے ہیں ۔

بچوں سے زیادہ سے زیادہ سے رابطہ رکھنے کی کوشش کریں

بچے سے مسلسل رابطہ رکھیں۔ اس سے اپنے لفظوں میں محبت کا اظہار کریں۔ اس سے اسکی تعلیمی اور سوشل سرگیرمیوں کے بارے میں بات کریں اگر آپ گھر سے دور ہیں تو فون پر بچے سے بات کریں۔ اس سے والدین اور بچے کے درمیان یاہمی تعلق مضبوط ہو گا۔ اور بچہ اپنے آپ میں خوشی محسوس کرے گا۔

بچوں کو تحائف دیں

بچے تحائف کو بہت زیادہ پسند کرتے ہیں۔ آپ بچے کیلئےا سپیشل تحائف کا اہتمام کریں۔ یاد رکھیں تحائف بچے کے پسندیدہ ہونے چاہیں۔ اگر بچے کو آپکا لایا ہوا تحفہ پسند نہیں تو اسے تبدیل کرنے میں کوئی حرج نہیں۔ خاص مواقع پر خاص تحفے کا انتخاب کریں۔ آپ بچے کو اسکے یوم پیدائش پر، اور مذہبی و تقافتی تہوار پر تحائف کا اہتمام کر سکتے ہیں۔

بچے کے لئے خاص تقریبات/دعوت کا اہتمام کریں

آپ بجے کا یوم پیدائش کو اچھے طریقے سے منا سکتے ہیں۔ کسی اچھے ہوٹل پر کھانے کا اہتمام کرسکتے ہیں یاکسی پارک یا صحت افزء مقام کی سیر کر سکتے ہیں۔ آگرآپ باہر نہیں جا سکتے تو گھر کے اندر بھی دعوت کا اہتمام کیا جا سکتاہے۔ اسکے علاوہ بھی آپ خود سے کوئی بھی سرگرمی کرسکتے ہیں،
       
        والدین بچے کی زندگی میں بہت اہم مقمام رکھتے ہیں۔ اس لئے واندیں کی ذمہ داری ہے کہ وہ بچے کا خیال رکھیں اور انہیں خوش رکھنے کی حتی المقدور کوشش کریں۔یہ بات ذہن نشین کر لیں کہ بجہ پریشانی اور ڈپریشن کی حالت میں کوئی تعلیمی اور عملی میدان میں کامیابی حاصل نہیں کر سکتا۔اس لئے بچے کا خیال رکھنا اور اسکی مشکالات کو دور کرنا والدین کا اولیں فریضہ ہے۔   

Comments

Popular posts from this blog

والدین بچوں کے امتحانی نمبروں میں بہتری کیسے لائيں؟